چھری کی دھار کو کیسے دیر تک برقرار رکھا جائے

07 March 2018

چھری کی دھار کو کیسے دیر تک برقرار رکھا جائے

پہلا مرحلہ اپنی چھری کو نائف بلاک میں رکھیں۔ اگر آپ دراز میں رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں تو ایک نائف شیتھ استعمال کریں ۔ غلط انداز میں چھری کو رکھنا اس کے بلیڈ کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے ( ہوسکتا ہے کہ آپ اس نقصان کا اپنی آنکھ سے مشاہدہ نہ کر سکیں) دوسرا مرحلہ زیادہ تر شیف اپنی چھری کو ہینڈ واش کرتے ہیں۔ صابن والے کپڑے یا اسفنج سے پہلے اسے آرام سے صاف کریں اور پھر فوراََ خشک کر لیں۔  تیسرا مرحلہ زنگ سے بچانے کے لیے استعمال کے بعد اپنی چھری کو فوڈ گریڈ منرل آئل سے تر کریں  چوتھا مرحلہ اپنی چھری کو باقاعدگی سے تیز کریں۔ ہر سائڈ پر دس دفعہ رگڑنا کافی ہے ۔ اگر چھری بہت زیادہ کند ہو چکی ہے تو آپ کو پروفیشنل شارپننگ کی ضرورت ہے چھٹا مرحلہ آخر ی مگر اہم ترین بات یہ کہ شیشہ، سرامک، یا ماربل وغیرہ پر رکھ کر کبھی نہ کاٹیں۔ اس طرح لازمی طور پر آپ کی چھری کا بلیڈ ہر دفعہ کاٹنے پر خراب ہوتا جائے گا۔ لکڑی، بانس، پلاسٹک بورڈ کو ترجیح دیں، (مگر اسے اچھی طرح سکرب ضرور کریں )