ہمارا تعارف

ماجد الفظیم ریٹیل کے بارے میں

ماجد الفظیم ریٹیل کے بارے میں

1992میں قائم ہونے والے ماجد الفطیم مشرق وسطی اور نارتھ امریکہ کا سب سے بڑا شاپنگ مال اورریٹیل اور آسائش کا بانی ہے۔
بزنس کی کامیابی کی ایک زبردست کہانی، ماجد الفظیم کا آغاز ایک شخص کے وژن سے ہوا جو شاپنگ ، تفریح اور آسائش کا مطلب ہی بدل دینا چاہتا تھا اور ہر ایک کے لیے، ہر دن زبردست لمحے مہیا کرنا چاہتا تھا۔ اپنے قیام سے آج تک یہ12بین االاقوامی مارکیٹس میں پھیلا ہوا، 26000سے زائد ملازمیناور مشرق وسطی کے نجی کارپوریٹ اداروں میں سب سے زیادہ کریڈٹ ریٹنگ (BBB)کا حامل متحدہ عرب امارات کا سب سے زیادہ عز ت کی نگاہ سے دیکھا جانے والا کامیاب بزنس ہے۔ ماجد الفطیم کی ملیکت 17شاپنگ مال، 11ہوٹلز، اور تین mixed use communitiies ہیں جنہیں وہ آپریٹ کرتا ہے۔ جبکہ اس خطے میں مزید ڈویلپمنٹ جاری ہے۔ جس میں مال آف امارات، سٹی سینٹر مالز، اور 4کمیونٹی مالز شامل ہیں جو کہ حکومت شارجہ کے ساتھ جوائنٹ وینچر ہیں۔ یہ MENAاور وسطی ایشیا کی 19مارکیٹس میں کارفور کے فرنچائز کے تمام تر حقوق رکھتا ہے۔ جبکہ 12ممالک میں 50سے زائد ہائپر مارکیٹس اور 55سے زائد سپر مارکیٹس کا پورٹ فولیو رکھتا ہے۔

ماجد الفطیم خطے میں 109 VOXسنیما اور 16میجک پلانٹس جبکہ اس کے علاوہ سکائی دبئی اور آئی فلائی دبئی سمیت تفریحی سہولیات آپریٹ کرتا ہے۔ ماجد الفطیم Najmکریڈٹ کارڈز جاری کر نے والی کنزیومر فائنانس کمپنی ۔ فچ اور ابر کرومبی جیسے بین الاقوامی برانڈز کی نمائندگی کرنے والے فیشن ریٹیل بزنس، جوسی کاؤچر اینڈ ہالسٹن ہیرٹیج اور ہیلتھ کیئر پزنس کا بھی سرپرست ہے۔ اس کے علاوہ، ڈالکیاکے ساتھ جوائنٹ وینچ جبکہ حال ہی میں فوڈ اینڈ بیورج کے شعبے میں اپنے آپ کو وسعت دیتے ہوئے گورمے گلف کے ساتھ شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔

ہائپرسٹار کے بارے میں

ہائپرسٹار کے بارے میں

پاکستان کی سب سے متحرک، تیزی سے آگے بڑھتی اور زبردست ہائپر مارکیٹ چین میں خوش آمدید۔ ہماری کمپنی عالمی مہارت کی حامل ہے جو ہمیں اپنے خریداروں کو اسی طرح کا معیار،ورائٹی اور ان کی رقم کا صحیح نعم البدل فراہم کرتی ہے جو کہ دنیا بھر میں مہیا کیا جاتا ہے۔ ہائپر اسٹار پاکستان میں 2009میں لانچ کیا گیا ۔ اس ووقت سے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا ہے اور اب پاکستان کے بڑے شہروں جیسا کہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں موجود ہے جبکہ دیگر شہروں تک اسے وسعت دینا بھی پلان کا حصہ ہے، جن میں گوجرانوالہ، ملتان اور حیدرآباد شامل ہیں۔ فریش فوڈ
ہمارے فریش فوڈ کاؤنٹرز پر موجود زبردست کلیکشن سے اپنی رقم کا صحیح نعم البدل اور معیاری اشیاء حاصل کریں جو روزانہ ہماری کامیابی کی نئی راہیں ہموار کرتا ہے۔ ہمارے اسٹور میں روزانہ تیار کیے جانے والے فریش فوڈز سے لے کر پاکستان بھر اور بیرون ممالک سے درآمد شدہ فوڈز تک، اب آپ اپنے ذوق کی تسکین کے لیے کھانوں کی بڑی ورائٹی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
گروسری اور مشروبات
کلیننگ پراڈکٹس سے گروسری تک، فریش فوڈز سے فروزن فوڈز تک اور گھرکی ضرورت کی کسی بھی شئے تک اب آپ ایک ہی چھت کے نیچے ہر چیز حاصل کر سکتے ہیں۔ اور اکثر ریٹیل گروسری پراڈکٹس پر 10فیصد تک ڈسکاؤنٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
گھریلو اشیاء
ہائپر اسٹار پر شاپنگ اتنی آسان نہ ہوتی۔ گھرکی اشیاء سے دفتر تک، اور گھریلو اسٹیشنتری، اسپورٹس کا سامان، کھلونے اور بہت کچھ۔ یہاں ہر ایک کے لیے سب کچھ ہے۔
ہوم اپلائنسز
آپ کے اطمینان کے لیے جدید ترین ٹیکنیکل ایکوئپمنٹ ، گیجٹس اور الیکٹرانک آئٹمزکے ساتھ اپنے ٹیکنالوجی کے جنون کے ساتھ رواں دواں رہیں۔ انٹرنیشنل برانڈز سے ، ہماری تمام تر پراڈکٹس پائیدار اور بہترین کوالٹی کی حامل ہیں۔ ہائپر اسٹار پر ہم اپنے کسٹمرز کی تمام تر ضروریات کا خیال رکھتے ہیں۔
ٹیکسٹائل
اپنے ہر ضرورت کو پورا کرنے اور معیاری اور با کفایت پراڈکٹس کے حصول کے لیے خوبصورت گھریلو لینن سے فیشن ملبوسات کی زبردست کلیکشن تک جو چاہیں منتخب کریں۔ پہننے کی بنیادی ضروریات سے رسمی ملبوسات تک، نت نئے اور جدت کے حامل ملبوسات سے موسمی کلیکشن تک، اپنے اسٹائل کے مطابق آپ یہاں ہر چیز پائیں گے۔ اور کیا چاہیے، ہمارے بیڈروم، باتھ روم اور کچن وئیر کے سیکشنز سے اپنے گھر کی آرائش کے لیے اپنی من پسند اشیاء حاصل کریں۔

جیسے ہم اپنا سفر جاری رکھیں گے ہمارے اقدار ہماری رہنمائ کریں گے

بے باک

بے باک رہنا ہمیشہ سے ماجد الفطیم کی پہچان رہی ہے اور یہاں اس بے باکی سے مراد ہے ، انقلابی تجربات کو ایک چھت کے نیچے لانے میں سب سے آگے، ایک تخلیقی ماحول کو پروان چڑھانے ، اور سب سے ہٹ کر کچھ الگ کر دکھانے کا حوصلہ، ناممکن کو ممکن کردکھانے کے لیے کچھ بھی کرگزرنے کا عزم۔

پر جوش

پر جوش سے مراد ہے ، جواں ہمت اور توانائی سے بھرپور ، اور پرعزم، اس یقین کے ساتھ کہ سب کچھ ممکن ہے۔ بیس سال قبل کون سوچ سکتا تھا کہ کبھی ہم صحراؤں میں برف باری کا مزہ بھی لے سکتے ہیں۔

ایک ساتھ

ایک دوسرے کے ساتھ سے مراد ہے ، پوری طرح ہم آہنگ جہاں ہماری کلی حیثیت، اجزا کے مجموعے سے زیادہ ہو۔ ہم ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ایک تعاون کی ایک ایسی فضا قائم کر رہے ہیں جو باہم معلومات اور اتفاق رائے پیدا کرنے میں معاون ثابت ہو۔