پرائیویسی حکمت عملی

ماجد الفطیم ہولڈنگ ایک لمیٹڈ لائبیلٹی کمپنی ہے جو دبئی، متحدہ عرب امارات میں قائم ہے۔ ماجد الفطیم ہولڈنگ مختلف ذیلی اداروں جو ماجد الفطیم ریٹیل، ماجد الفطیم پراپرٹیز، ماجد الفطیم وینچرز پر مشتمل ہے  کے ذریعے کام کرتی ہے ("ماجد الفطیم"، "ہم"،"ہمارے") ۔

یہ پالیسی بیان کرتی ہے کہ جب آپ ہم سے رابطہ کرتے ہیں، ہماری خدمات استعمال کرتے ہیں یا ویب سائٹس اور موبائل ایپلی کیشنز(مشترکہ طور پر"پلیٹ فارمز") پر مشتمل ہمارے پلیٹ فارمز پر بات چیت کرتے ہیں تو کیسے ماجد الفطیم ایک ڈیٹا کنٹرولر کے طور آپ کی ذاتی معلومات کو حاصل کرتی ہے ،استعمال کرتی ہےاور ظاہر کرتی ہے ۔

یہ پالیسی کن چیزوں کا احاطہ کرتی ہے۔
ہم آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرنے ، استعمال کرنے اور اس کی حفاظت کرنے کے حوالے سے اعلی معیار کو اپنانے کے لیے اور اس کے مطابق رازداری کی حکمت عملی("حکمت عملی ") کو تیار کرنے کے حوالے سے پر عزم ہیں، جو کہ :
ہم جو ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں اس کی اقسام مقرر کرتی ہے؛
اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم کیوں اور کیسے آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرتے اور استعمال کرتے ہیں؛
اس سے پتہ چلتا ہے کہ ہم کب اور کیوں آپ کی ذاتی معلومات ماجد الفطیم کے اند ریا کسی دوسری تنظیم کے ساتھ کیسے شئیر کر سکتے ہیں۔ ؛
یہ بیان کرتا ہے کہ ہم جو ذاتی معلومات حاصل کرتے ہیں اس کی کیسے حفاظت کرتے ہیں اور
آپ کی ذاتی معلومات کے حوالے سے آپ کا حق اور اجازت بتاتی ہے ۔

اگر آپ ہماری خدمات حاصل کرتے ہیں تو اس حکمت عملی کا اطلاق آپ پر ہوتا ہے( جو کہ ہماری اس پالیسی میں بطور "ہماری خدمات" در ج ہیں)۔ ہماری خدمات کے استعمال سے مراد:
ہمارے کسی بھی ذیلی ادارے سے فون کے ذریعے ، سٹور میں یا آن لائن کسی بھی خدمات اور اشیاءکی خریداری/ آرڈر کرنا ۔
ہمارے کسی بھی پلیٹ فارم جو کہ ویب سائٹس("ہماری ویب سائٹس") عوامی وائی فائی نیٹ  ورک، موبائل ایپلی کیشن("ہماری موبائل ایپلی کیشن")پر مشتمل ہے کا استعمال؛ یا 
ہماری کسی بھی لائلٹی سکیم کے رکن کے طور پر ( مثال کے طور پر مائی کلب)
ہمارے پروموشنز اور مقابلوں میں حصہ لینے اور ہمارے نیوز لیٹر اور پیشکشوں کو حاصل کرنے کے لئے رجسٹر ہونے کے لیے 
ہماری خدمات کے حوالے سے اگر آپ ہم سے رابطہ کرتے ہیں یا ہم آپ سے رابطہ کرتے ہیں تو ایسی صورت میں بھی اس پالیسی کا اطلاق ہوتا ہے۔

ذاتی معلومات جو ہم حاصل کرتے ہیں
جب آپ ہماری خدمات کے لیے رجسٹر ہوتے ہیں تو ہم درج ذیل معلومات حاصل کر سکتے ہیں؛
آپ کی ذاتی معلومات ، بشمول آپ کے ڈاک یا بلنگ کا پتہ، ای میل پتہ ، فون نمبر، تاریخ پیدائش، جنس، اور پاسپورٹ یا شناختی نمبر
آپ کے اکاونٹ  لاگن کی تفصیلات، آپ کا یوزرنیم، پاسورڈ، جو کہ آپ نے منتخب کیا ہواور
آپ کی دلچسپیاں، ترجیحات، آمدنی اور دیگر معلومات۔

جب آپ آن لائن ہم سے خریداری کرتے ہیں ، ہماری ویب سائٹس کو براؤز کرتے ہیں، ہماری موبائل ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہیں یا ہمارے فراہم کردہ وائی فائی نیٹ ورک سے منسلک ہوتے ہیں تو ہم درج ذیل معلومات حاصل کر سکتے ہیں؛
آپ کی آن لائن خریداری کے بارے میں معلومات (مثال کے طور پر: کیا، کب ، کہاں آپ نے آرڈر کیا/ خریدا اور اس کی ادائیگی کس طرح کی)؛
ہماری ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشنز اور عوامی نیٹ ورکس پر آپ کے آن لائن براؤزنگ رویے کے بارے میں معلومات اور جب آپ ہمارے اشتہارات میں سے ایک پر کلک کرتے ہیں(بشمول ان کے جو کہ دیگر تنظیموں کی ویب سائٹس پر دکھائے گئے ) ان کے بارے میں معلومات؛
ہماری خدمات کے حصول کے لیے آپ نے جو آلات استعمال کیں ان کے بارے میں معلومات(بشمول ان کی تیاری،ماڈل، آپریٹنگ سسٹم، آئی پی ایڈرس، براوزر قسم،اور موبائل آلات  کی شناخت)؛اور
آپ کے درست جغرافیائی محل وقوع کے بارے میں معلومات۔

جب آپ ہمارے ساتھ خریداری کے لیے ہمارے کسی بھی قسم کے لائلٹی پروگرام کا استعمال کرتے ہیں تو ہم درج ذیل معلومات حاصل کر سکتے ہیں:
لین دین کی معلومات بشمول اسٹور اور آن لائن خریداری  پر جس پر آپ پوائنٹس حاصل کرتے ہیں اور آپ اپنے پوائنٹس، کوپن، اور واؤچر ہمارے ذیلی اداروں یا دیگر شراکت داروں کے ساتھ کیسے استعمال کرتے ہیں۔ 

جب آپ ہم سے رابطہ کریں یا ہم آپ سے رابطہ کریں یا ہماری خدمات کے حوالے سے پروموشنز، مقابلوں، سروے یا سوالنامہ میں حصہ لیں، ہم درج ذیل معلومات حاصل کر سکتے ہیں:
آپ جو اپنے حوالےسے ذاتی معلومات  مہیا کرتے ہیں؛
ای میلز اور دیگر ڈیجیٹل مواصلات کی تفصیلات جو ہم آپ کو بھیجتے ہیں بشمول ان ای میلز  کے بارے میں معلومات جو آپ کھولتے ہیں ان میں موجود لنکس پر کلک کرتے ہیں؛ اور 
خریدادروں کے سروے اور سوالنامے میں آپ کی رائے اور شراکت۔

ذاتی معلومات کے دیگر ذرائع
ہم ذاتی معلومات کو دیگر ذرائع سے بھی استعمال کرسکتے ہیں، جیسے ماہر کمپنیوں سے  جو معلومات فراہم کرتی ہیں، آن لائن ذرائع ابلاغ چینلز، ہمارے شراکت داروں اور عوامی رجسٹرز۔ہم دیگر ذرائع سے آپ کے بارے میں مندرجہ ذیل اقسام کی ذاتی معلومات حاصل کر سکتے ہیں: رابطے کی تفصیلات، کریڈٹ کی تاریخ، خریداری، دلچسپیاں، ترجیحات، یا عوامی طور پر دستیاب دوسری طرح کی معلومات ۔یہ دوسری ذاتی معلومات ہمیں مدد کرتی ہے:
ہمارے پاس موجود اعداد و شمار کی درستگی کے جائزے اور بہتر ی کے لیے؛ اور
آن لائن ایڈورٹائزنگ سمیت ہماری مارکیٹنگ مواصلات کی تاثیر کو بہتر بنانے اور جاننے کے لیے۔

ہمیں قانون کے مطابق یا آپ کے ساتھ کیے گئے کسی معاہدے کی وجہ سے آپ کے بارے میں ذاتی معلومات جمع کرنا ہو ۔

اگر آپ اپنی ذاتی معلومات کو اس پالیسی کے مطابق استعمال کے لیے نہیں دینا چاہتے ہیں تو آپ پھر بھی ہمارے پلیٹ فارمز پر آسکتے ہیں لیکن آپ کچھ مخصوص انتخاب، مصنوعات یا خدمات تک رسائی حاصل نہیں کرسکتے ہیں اور بعض صورتوں میں ہم آپ کی درکار شدہ کوئی خدمت کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہوسکتے ہیں۔ 

کیوں اور کیسے ہم آپ کی ذاتی معلومات کا استعمال کرتے ہیں
ہماری خدمات آپ کو مہیا کرنے کے لیے 
ہم آپ کی درخواست شدہ خدمات کو مہیا کرنے کے لیے آپ کی ذاتی معلومات کا استعمال کرتے ہیں، بشمول:
• آپ کے آرڈر کی پروسیسنگ اور رقم کی واپسی ؛ اور
• ان اکاؤنٹس کے انتظام کےلئے جو آپ کے ہمارے ساتھ ہیں۔ 

جس سے ہم آپ کے ساتھ زیر معاہدہ ذمہ داریوں کے مطابق آپ کو خدمات فراہم کرسکتے ہیں۔

آپ کے تجربے کو ذاتی بنانا
ہم آپ کی ذاتی معلومات کا استعمال کرتے ہوئے مارکیٹنگ کے پیغامات کو ذاتی طور پر استعمال کرتے ہیں جو ہم آپ کو بھیجتے ہیں اور انہیں مزید متعلقہ اور دلچسپ بنانے کے لئے، جیسا کہ یہ ہمارے جائز کاروباری مفادات میں ہے۔ جہاں ضروری ہو ہم سب سے پہلے آپ کی رضامندی حاصل کریں گے۔ ہم آپ کی  ذاتی معلومات کو مندرجہ ذیل طریقے سے اس مقصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں:
آپ کے آن لائن براؤزنگ رویے کے ساتھ ساتھ آپ کے سٹور اور آن لائن خریداریوں کو استعمال کرتے ہوئے ہمیں آپ کو ایک گاہک کے طور پر بہتر سمجھنے میں مدد فراہم کرنے کے لیے اور آپ کو ذاتی تجویز (پیشکش) اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ؛
ہماری جانب سے اور ہمارے سپلائرز اور شراکت داروں کی جانب سے مہیا کی جانے والی مصنوعات اور خدمات سے متعلق، متعلقہ مارکیٹنگ مواصلات (بشمول ای میل، پوسٹ، ٹیلی فون، ایس ایم ایس یا آن لائن ایڈورٹائزنگ) فراہم کرنا۔ اس کے لیے، آن لائن تشہیر ہماری ویب سائٹس پر اور دیگر تنظیموں کی ویب سائٹس اور آن لائن میڈیا چینلوں پر دکھائی جا سکتی ہے۔ ہم اپنی اور ہمارے سپلائرز اور شراکت داروں کی مارکیٹنگ مواصلات کے مؤثر ہونے کا اندازہ بھی لگا سکتے ہیں ؛
جب آپ ہمارے سٹور سے خریداری کرتے ہیں اس وقت جو ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں اس کو اور ہماری ویب سائٹس، موبائل ایپلی کیشنز اور دیگر ذرائع بشمول ماجد الفطیم کے ذیلی اداروں سے حاصل کی جانے والی معلومات کو ہم آپ کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے اور آپ کی دلچسپی سے متعلق  خدمات اور مارکیٹنگ مواصلات فراہم کرنے کے لئے اکھٹا کرتے ہیں/یکجا کرتے ہیں۔

آپ کے ساتھ رابطہ اور بات چیت 
ہم آپ کی ذاتی معلومات استعمال کرسکتے ہیں جب ہم درج ذیل کے حوالے سے آپ کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں:
ہماری خدمات کے حوالے سے آپ سے رابطہ کے لیے، مثال کے طور پر فون، ای میل یا پوسٹ کے ذریعہ یا سوشل میڈیا پوسٹ کے جواب میں جو آپ نے ہمیں کی ہے ؛
ان پروموشنز اور مقابلوں کے انتظام کے لیے جن میں آپ حصہ لیں گے، بشمول ان کے جو ہمارے سپلائرز اور شراکت داروں کی جانب سے بھی کیے گئے ہوں ؛
آپ کو کسٹمر سروے، سوالنامے اور دیگر مارکیٹ ریسرچ کی سرگرمیوں میں حصے لینے کے لیے مدعو کرنے، جنہیں ماجد الفطیم  نے منعقد کیا ہو یا اس کی جانب سے دیگر تنظیموں کی طرف سے کیے گئے ہوں ۔ 
آپ کو مناسب جواب اور ہماری خدمات کے بارے میں اطلاع کی فراہمی کو ممکن بناناہمارے جائز کاروباری مفادات میں ہے۔

ہمارے روزمرہ کے امور کا انتظام اور بہتر ی
آپ ہماری خدمات کا کیسے استعمال کرتے ہیں کے حوالے سے معلومات کا ہم درج ذیل امور کیلئے تجزیہ کرتے ہیں 
ہماری ویب سائٹس اور موبائل ایپلی کیشنز کے انتظام  اور بہتری کے لیے 
ہماری مصنوعات، خدمات، اسٹورز، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نظام اور ہم آپ کے ساتھ کس طرح بات چیت کرتے ہیں کو بہتر بنانے اور ترقی دینے میں مدد کے لیے ؛
دھوکہ یا دیگر جرائم کا پتہ لگانے اور روکنے کے لیے۔
اس مقصد کے لیے ہمیں فراہم کی جانے والی معلومات کا استعمال ہمارے جائز کاروباری مفادات میں ہے  تاکہ ہم اپنی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی قسم کے مسئلے کو سمجھ سکیں۔ 

ذاتی معلومات کا تبادلہ 
ہم مندرجہ ذیل حالات کے تحت آپ کی ذاتی معلومات کا تبادلہ تیسرے فریق کے ساتھ کرسکتے ہیں:

ماجد الفطیم کے ذیلی ادارے
مندرجہ بالا مقاصد کے لئے ہم اپنے دیگر ذیلی اداروں کے ساتھ اپنے کسی بھی ذیلی ادارے سے حاصل شدہ ذاتی معلومات کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔

ریٹیل شراکت دار
ہم آپ کی ذاتی معلومات کا تبادلہ دیگر کمپنیوں کے ساتھ کرسکتے ہیں جو ہماری خدمات ("ریٹیل شراکت داروں") جو کہ ہمارے ذریعہ اپنی مصنوعات کو بیچتے ہیں۔ہم صرف ذاتی معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں جو ہمارے ریٹیل شراکت داروں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ آن لائن یا سٹور سے خریداری کرتے ہیں تو ہم متعلقہ ریٹیل پارٹنر کو آپ کا نام، رابطے کی تفصیلات، اور ایڈریس دیں گے تاکہ وہ آپ کی اشیاء فراہم کرسکیں۔

سہولت کار
ہم احتیاط سے منتخب شدہ سروس فراہم کرنے والوں (سہولت کاروں) کے ساتھ کام کرتے ہیں جو ہماری جانب سے مخصوص کام کرتے ہے۔ ان میں، مثال کے طور پر، وہ کمپنیاں شامل ہیں جو کہ ہمیں تکنیکی خدمات ، اعداد و شمار کو اکھٹا اور محفوظ کرنے ، پروسیسنگ کی ادائیگی اور آرڈر ڈلیور کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں ۔ ہم صرف اپنے سروس فراہم کرنے والوں کو سروس کی ادائیگی کے لیے ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔

کچھ سروس فراہم کرنے والے جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں وہ آن لائن ذرائع ابلاغ چینلز چلاتے ہیں اور وہ آن لائن چینلز پر ہماری جانب سے ہماری مصنوعات اور خدمات سے متعلق ہمارے لیے اور ہمارے سپلائرز اور ہمارے ریٹیل شراکت داروں کے لئے آن لائن اشتہارات لگاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، جب آپ کسی خاص سوشل میڈیا سائٹ کا استعمال کریں تو آپ کو ہماری مصنوعات اور خدمات سے متعلق ایک اشتہار نظر آئے ۔

دیگر اداروں کے ساتھ ذاتی معلومات کا تبادلہ 
ہم مندرجہ ذیل حالات میں دیگر اداروں کے ساتھ ذاتی معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں:
اگر کوئی قابل اطلاق قانون یا عوامی ادارہ کہے تو ہمیں لازما ًذاتی معلومات کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے ۔
اگر ہمیں اپنے قانونی حقوق کے قیام ، کے اطلاق یا دفاع کرنے کے لئے ذاتی معلومات کا تبادلہ کرنے کی ضرورت ہو (اس میں دھوکہ دہی کی روک تھام اور کریڈٹ کے خطرے کو کم کرنے کے مقاصد کے لئے دوسروں کو ذاتی معلومات فراہم کرنا بھی شامل ہے)؛
کسی بھی ایسے ادارے کو جس کو ہم اپنا کوئی کاروبار یا ہمارے کسی بھی قسم کے حقوق یا فرائض جو آپ کے ساتھ کئے  گئے کسی بھی قسم کے معاہدے کے تحت ہوں، فروخت یا منتقل کر رہے ہوں (یا فروخت یا منتقلی کرنے کے لئے کسی قسم کے مذاکرات کے لیے)۔اگر فروخت یا منتقلی ہوتی ہے تو ادارے جو آپ کی ذاتی معلومات حاصل کرتے ہے وہ بھی آپ کی ذاتی معلومات اسی طرح سے استعمال کرسکتے ہیں جیسا کہ ہم نے کیا۔
ہمارے کاروبار کی ملکیت میں کسی بھی دوسرے وارثوں سے؛ یا
کسی بھی ایسے شخص کو جس کو ہم آپ کے ساتھ کئے گئے معاہدے تحت اپنے حقوق اور فرائض منتقل کریں ۔

آپ کی ذاتی معلومات کی منتقلی
آپ کی ذاتی معلومات کسی ایسے ملک میں منتقل، ذخیرہ اور عملدرآمد کی جا سکتی ہے جو یورپی یونین کے قانون کے تحت یا آپ کے رہائشی ملک کے قوانین کے تحت ذاتی معلومات کے لئے مناسب سطح پر تحفظ کو یقینی بنانے کے قابل نہ ہوں ۔
آپ کا ڈیٹا مناسب طریقے سے محفوظ ہے اس کو یقینی بنانے کے لیے ہم نے قابل اطلاق قانونی ضروریات کے مطابق مناسب حفاظت (جیسے معاہداتی ذمہ داری) کا بندوبست کیا ہے۔ 

آپ کی ذاتی معلومات کی کسی غیر ملکی دائرہ اختیار کو منتقلی ، اس دائرہ کار کے قوانین کے مطابق ہوسکتی ہے اور ہمیں اس دائرہ اختیار میں موجود عدالتوں، قانون نافذ کرنے والے ادارے یا حکومتی حکام کو وہ معلومات ظاہر کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہم ایسا صرف تب کریں گے جب قابل اطلاق قوانین کے مطابق ایسا کرنا ضروری ہو۔ 

ہم ذاتی معلومات کی حفاظت کیسے کرتے ہیں
ہم آپ کی ذاتی معلومات کو غیر مجاز تک رسائی، استعمال، تبدیلی اور تباہی سے محفوظ رکھنے کے لئے تکنیکی اور تنظیمی حفاظتی انتظامات کو قائم رکھتے ہیں۔تاہم، کوئی انٹرنیٹ پر مبنی سائٹ 100٪ محفوظ نہیں ہوسکتی ہے اور ہمیں ہمارے کنٹرول سے باہر کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا غیر متغیر رسائی کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

سماجی ذرائع ابلاغ
ہم صارفین کو مطلع، ان کی اعانت اور شمولیت کرنے کے لئے کچھ سماجی میڈیا سائٹس پر چینلز، صفحات اور اکاؤنٹس چلاتے ہیں ۔ ہم ان چینلز پر ہم پر کیے جانے والے تبصرے اور پوسٹ کو دیکھتے ہیں تاکہ ہم اپنی خدمات کو بہتر بنا سکیں۔

ماجد الفطیم، ان سائٹس پر اپنی طرف سے شائع کی جانے والی معلومات کے علاوہ شائع کردہ کسی بھی معلومات کے لئے ذمہ دار نہیں ہے ۔ ہم ان سوشل میڈیا سائٹس پر یا ان پر کسی تیسرے فریق کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی معلومات کی تصدیق نہیں کرتے ہیں۔

برقرار رکھنا/ قائم رکھنا
ہم جب تک ضروری سمجھتے ہیں ریکارڈ کو برقرار کھتے ہیں ، الف) خریداری، بکنگ، رکنیت کے انتظام کے لیےاور اس رازداری کی پالیسی سے متوقع متعلقہ مصنوعات یا خدمات فراہم کرنے کے لئے، بشمول آپ کو ہماری مارکیٹنگ کے حوالے سے اپ ڈیٹ رکھنے کےلیے، ب) آپ کے ساتھ مواصلات، خدمات کے تبادلے کے لیے، ج) قابل اطلاق ریکارڈ برقرار رکھنے کی قانونی ضروریات کے مطابق ۔ آپ کے ساتھ ہمارے تعلقات ختم ہونے کے بعد آپ کی ذاتی معلومات کا ریکارڈ کب تک رکھنا ہے کا فیصلہ ہم اپنی قانونی ذمہ داریوں اور ریگولیٹرز کی توقعات کے مطابق کرتے ہیں۔ 

اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہم آپ کو خدمات کی فراہمی کے لیے آپ کی ذاتی معلومات کا استعمال نہ کریں تو آپ ہم سے تجزیہ کاری آفس، ماجد الفطیم مینجمنٹ سروسز، پی او باکس 91100، دبئی، متحدہ عرب امارات میں رابطہ کریں۔ آپ ہمیں[email protected]. پر بھی ای میل کر سکتے ہیں۔

تاہم، ہم اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کےلیے ، تنازعات کو حل کرنے اور اپنے معاہدات کے نفاذ کے لئے لازمی طور پر آپ کی رجسٹریشن کی معلومات اپنے پاس برقرار رکھیں گے اور استعمال کریں گے۔

مارکیٹنگ مواصلات/ ذرائع ابلاغ
آپ کو بھیجے جانے والے تمام مارکیٹنگ مواصلات  میں اآپ کو مستقبل میں مزید مارکیٹنگ مواد   کے حصول کی رضامندی ختم کرنے کا طریقہ بیان ہوتا ہے ۔اگر آپ مزید پروموشنل مواد حاصل نہیں کرنا چاہتے تو آپ ان مواصلات کو موصول کرنے سے الگ ہوسکتے ہیں یا اپنے اکاؤنٹ کی ترتیبات( سیٹنگ) کو تبدیل کر سکتے ہیں، اس سے آپ مارکیٹنگ کی فہرستوں سے نکل جائیں گے۔ 

براہ کرم نوٹ کریں کہ اگر آپ مارکیٹنگ کے مواصلات سے ان سبسکرائب ہو جائیں تب بھی آپ کو ہماری طرف سے ان مصنوعات یا خدمات جو آپ نے ہم سے وصول کی اور جو آپ نے ہم سے معلومات دریافت کی ان کے جوابات سے متعلق آپریشنل یا سروسز پیغامات  موصول ہوتے رہیں گےاور ہم آپ کی تفصیلات کو دوسری فہرست میں رکھیں گے تاکہ ہم آپ کو مستقبل میں مارکیٹنگ مواصلات نہ بھیج سکیں۔

کوکیز اور متعلقہ دیگر ٹیکنالوجیز
جب آپ ہماری ویب سائٹس اور موبائل ایپلی کیشنز کا استعمال کرتے ہیں ہم آپ کے خریداری تجربہ کو بہتر بنانے کے لیے اور متعلقہ اشتہارات مہیا کرنے کے لیے ہم کوکیز اور اسی طرح کی دیگر ٹیکنالوجیز ، جیسے ٹیگ اور پکسلز ("کوکیز") استعمال کرتے ہیں 

کوکیز چھوٹے اعداد و شمار کی فائلیں ہیں جو آپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، لیپ ٹاپ یا موبائل ڈیوائس پر ڈیٹا جمع کرنے اور ذخیرہ کرنے کے لیے کسی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کو اجازت دیتی ہے۔

کوکیز ہماری ویب سائٹس اور موبائل ایپلی کیشنز  پر اہم خصوصیات اور فعالیت فراہم کرنے میں ہمیں مدد فراہم کرتی ہےاور ہم انہیں آپ کے کسٹمر تجربے کو بہتر بنانے کےلیےاستعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم کوکیز کو مندرجہ ذیل کے لئے استعمال کرتے ہیں:

ہماری ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشنز کے کام کرنے کے طریقہ کو بہتر بنانے کے لیے 
کوکیز ہمیں ہماری ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشنز کے کام کے طریقہ کو بہتر بنانے کے لئے مدد دیتی ہیں تاکہ ہم آپ کے تجربے کو ذاتی بنا سکیں اور آپ ان کی بہت سی مفید خصوصیات کو استعمال کرسکیں۔
مثال کے طور پر، ہم کوکیز کا استعمال کرتے ہیں تاکہ جب آپ ہماری ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشنز کو استعمال کریں تو ہم آپ کی ترجیحات اور آپ کی خریداری کے بارے میں جان سکیں ۔

ہماری ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشنز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کےلیے
ہماری ویب سائٹ اور موبائل ایپس کیسے استعمال کی جا رہی ہیں ،ہمیں اس بات کو سمجھنے میں کوکیز مدد کر سکتی ہیں ، مثال کے طور پر، جب آپ براؤز کریں اور آپ کو ایرر پیغام ملے اس حوالے سے ہمیں مطلع کرنا۔ یہ کوکیز زیادہ تر مجموعی اور غیر شناختی سطح پر ڈیٹا جمع کرتی ہیں۔ 

متعلقہ آن لائن اشتہارات دینا
ہم کوکیز کو آن لائن اشتہارات فراہم کرنے میں ہماری مدد کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جس کے بارے ہمیں یقین ہو کہ یہ ہماری ویب سائٹس اور دیگر تنظیموں کی ویب سائٹس پر آپ کے مقصد کے عین مطابق ہے۔

اس مقصد کے لئے استعمال ہونے والی کوکیز کو اکثر ہماری ویب سائٹس پر دیگر اداروں کے ذریعہ رکھا جاتا ہے اور ہمیشہ ہماری اجازت کے ساتھ رکھا جاتا ہے ۔ یہ کوکیز آپ کے آن لائن رویے کے بارے میں معلومات جمع کرسکتی ہیں جیسے آپ کا آئی پی ایڈریس، آپ جس ویب سائٹ سے آئے ہیں، آپ کی ماضی کی خریداری یا آپ نے جو خریدا ہے کے بارے میں معلومات۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہماری ویب سائٹ پر اور دیگر اداروں کی ویب سائٹس پر ہمارے اشتہارات دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہماری ویب سائٹس پر دیگر اداروں کے اشتہارات بھی دیکھ سکتے ہیں۔

آپ کی سوچ کے عین مطابق آن لائن اشتہارات آپ کو پہنچانے میں مدد دینے کے لیے ہم آپ کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کے براؤزر میں موجود  کوکیز یا دیگر آلات میں موجود ڈیٹا کو اپنے دیگر ذرائع سے حاصل کیے گئے ڈیتا کے ساتھ اکھٹا کر سکتے ہیں۔ (مثلا لائلٹی پروگرام ) ۔

آن لائن ایڈورٹائزنگ سمیت ہماری مارکیٹنگ مواصلات کے اثرات کو جاننے کے لیے 
اگر آپ نے ایک خاص اشتہار دیکھا ہے اور اسے آپ کو دیکھے ہوئے کتنا عرصہ ہوا ہے کوکیز ہمیں اس بارے میں بتا سکتی ہیں ۔  یہ معلومات ہماری آن لائن تشہیری مہم کے اثرات کو جاننے اور آپ کو ایک اشتہار کتنی بار دکھایا جائے ہے کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔ 

ہم اپنی مارکیٹنگ کے مواصلات کے اثرات کو جاننے کے لیے بھی کوکیز کا استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر ہمیں یہ مطلع کرنے کے لئے کہ آپ نے ایک مارکیٹنگ ای میل کھولی ہے جسے ہم نے آپ کو بھیجا ہے۔

کوکیز کے حوالے سے آپ کی رائے
آپ نئی کوکیز کو قبول کرنے یا مسترد کرنے اور موجودہ کوکیز کو ختم کرنے کے لئے اپنی براؤزرترتیبات (سیٹنگ) استعمال کرسکتے ہیں۔آپ براؤزرکو ایسے ترتیب دے سکتے ہیں کہ جب بھی آپ کے کمپیوٹر یا کسی دیگر ڈیوائس پر کوکیز لگائی جائیں تو وہ آپ کو مطلع کرے۔
اگر آپ کچھ یا تمام کوکیز کو غیر فعال کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ ہمارے پلیٹ فارمز کا مکمل استعمال نہیں کر پائیں گے ۔مثال کے طور پر، شائد آپ مزید اشیاء کی خریداری  یا ہماری چند مصنوعات یا خدمات کے استعمال کرنے کے قابل نہ ہوسکیں ہیں جن کے لیے آپ کو سائن ان کرنے کی ضرورت ہو ۔

ایک بار جب آپ نے کوکیز کے استعمال کے لیے اپنی رضامندی دے دی تو ہم آپ کے کمپیوٹر یا ڈیوائس پر کوکیز کو محفوظ کریں گے۔اگر آپ کسی بھی وقت اپنی رضامندی ختم کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو اپنے انٹرنیٹ براؤزر کی ترتیبات (سیٹنگ) کے ذریعے اپنی کوکیز کو ختم کرنا ہوگا۔

مجموعی ڈیٹا، ڈیٹا تجزیات اور سماجی ذرائع ابلاغ کی فعالیت
اپنی مارکیٹنگ اور پروموشنل کوششوں کو بہتر بنانے کے لئے ، پلیٹ فارم استعمال کے تجزیہ کے لیے ، اپنے مواد اور پیش کردہ مصنوعات کی بہتری کے لیے  ،پلیٹ فارمز کے مواد ،ترتیب، مصنوعات اور خدمات  کو بہتر کرنے کے لیے ذاتی معلومات جمع اور اس میں موجود شناختی عنصر کو ختم کرسکتے ہیں اور ہماری جانب سے ایسا کرنے کے لئے کسی تیسرے فریق کو مقرر کر سکتے ہیں جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے۔

ہم حتمی معلومات جمع کرتے ہیں مثلا وزیٹرز کی تعداد اور کثرت جیسی چیزوں کے بارے میں ۔اس میں درج ذیل معلومات شامل ہیں کہ آپ کون سے ویب پیچ سے ابھی آئے ہیں، آپ کس اگلے ویب پیچ پر گئے ہیں، آپ کون سا براؤزر استعمال کررہے ہیں، آپ کی ڈیوائس اور آئی پی ایڈرس کیا ہیں۔ ہم اس ڈیٹا کو صرف مجموعی طور پر استعمال کرتے ہیں۔  یہ اجتماعی ڈیٹا ہمیں ،ہمارے گاہکوں نے ہمارے پلیٹ فارمز کے کس حصے کا استعمال کیا کا تعین کرنے اور ہمارے صارفین کے ڈیموگرافکس(آبادیات)، دلچسپیوں، اور رویے کو بہتر سمجھنے کی تحقیق کرنے اور آپ کی خدمت کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اگر آپ ہمارے پلیٹ فارم پر کوئی بٹن (مثال کے طور پر "لائک " اور / یا "شئیر" بٹن)جو سوشل میڈیا یا اسی طرح کی دیگر سائٹس سے منسلک ہو استعمال کرتے ہیں تو ہمارے پلیٹ فارم سے مواد دوسری ویب سائٹ یا سروس پر بھیجا جا سکتا ہے  اور آپ کی رازداری کی ترتیبات کے تحت  عوامی طور پر یا نجی طور پر نظر آتا ہے۔  (مثال کے طور پر دوستوں، فالوورز، یا عام طور پر کسی بھی ایسے شخص کو جس کے پاس آپ کے پروفائل پیج تک کی رسائی حاصل ہے)۔

آپ کے حقوق
آپ کے پاس اپنے متعلق ذاتی معلومات کو دیکھنے یا اس تک رسائی حاصل کرنے کا حق ہے۔ ایک کاپی حاصل کرنے کے لئے، براہ کرم تجزیہ کار آفس، ماجد الفطیم مینجمنٹ سروسز، پی او باکس 91100، دبئی، متحدہ عرب امارات کو لکھیں۔آپ ہمیں [email protected] پر بھی ای میل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ، مقامی قوانین کے مطابق آپ کے پاس ذاتی معلومات کے متعلق مخصوص حقوق ہیں ۔ ان میں مندرجہ ذیل حقوق شامل ہیں:
آپ کے بارے میں ہم جو معلومات رکھتے ہیں کی تصدیق 
اپنی ذاتی معلومات کو ختم کرنا 
ہماری جانب سے آپ کے ذاتی معلومات کے استعمال پر پابندی لگانا
آپ کی ذاتی معلومات کا ہماری جانب سے استعمال پر اعتراض لگانا
آپ کی ذاتی معلومات کے استعمال کے لئے ہمیں دی گئی کسی بھی اجازت سے دستبردارہونا
اپنی ذاتی معلومات کو قابل استعمال الیکٹرانک شکل میں حاصل اور تیسرے فریق کو منتقل کرنا (ڈیٹا کی منتقلی کا حق)؛ اور
اپنے مقامی ڈیٹا تحفظ محکمہ کو شکایت درج کرانا۔
اگر آپ ان حقوق پر عمل درآمد یا تبادلہ خیال کرنا چاہتے ہیں تو ذیل میں درج تفصیلات پر ہم سے رابطہ کریں۔

اگر آپ کو اس حوالے سے خدشات ہیں کہ آپ سے متعلق کسی قسم کی معلومات جو ہمارے پاس  ہیں غلط یا پرانی ہیں تو برائے مہربانی درج بالا پتہ پر اپنے خدشات تحریر کریں اور ہم اپنے ریکارڈ میں ترمیم کرنے کے لئے مناسب اقدامات کریں گے۔
براہ کرم یاد رکھیں کہ آپ کی درخواست کے  حوالے سے ہم آپ سے اضافی معلومات کی استدعا کر سکتے ہیں۔

پرائیویسی کے حوالے سے خدشات 
اگر آپ کو ہمارے حوالے سے قابل اطلاق رازادری کے قوانین کی تعمیل یا اس پرائیویسی پالیسی کے حوالے سے خدشات ہیں تو براہ کرم کارپوریٹ کمپلائنس دفتر کو لکھیں، ماجد الفطیم منیجمنٹ سروسز، پی او باکس نمبر 9110، ابو ظہبی ، متحدہ عرب اماراتی یا  ہمیں [email protected] پر ای میل کریں۔ ہم جتنی جلدی ممکن ہوسکا آپ کے خدشات کا جواب دینے کی کوشش کریں گے۔

اس پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیوں کی اطلاع
ہم جب ضرورت ہو اس پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ (جدید) کرتے ہیں اور اپ ڈیٹس اپنے پلیٹ فارمز پرڈال دیتے ہیں۔ اگر ہم آپ کی ذاتی معلومات کو کسی ایسے مقصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہوں جو معلومات کے حصول کے وقت بتائے گئے مقصد کے علاوہ ہو تو ہم آپ کو مطلع کریں گے۔تمام تبدیلیاں پوسٹ ہونے پر موثر ہونگی جب تک کہ دوسری صورت میں واضح کر دیا جائے۔ برائے مہربانی تبدیلی کے حوالے اس پرائیویسی پالیسی کا وقفہ وقفہ سے جائزہ لیں۔ 

لنکس
ہماری ویب سائٹس یا موبائل ایپلی کیشن میں دیگر اداروں کی طرف سے چلائی جانے والی ویب سائٹس کے لنکس ہوسکتے ہیں اور ان کی اپنی رازداری کی پالیسیاں ہوسکتی ہیں۔ براہ کرم کسی بھی ویب سائٹ پر اپنی ذاتی معلومات فراہم کرنے سے قبل اس بات کو یقینی بنائیں کے آپ نے شرائط و ضوابط اور رازداری کی پالیسی کو پڑھ لیا ہےکیونکہ ہم دیگر اداروں کی ویب سائٹس کے حوالے سے کوئی جوابدہی یا ذمہ داری نہیں تسلیم کرتے ۔

قانون سازی اور تنازعات کا حل
یہ پالیسی متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تابع ہے۔ اس پالیسی یا اس سے منسلک کسی بھی قسم کے تنازعہ کا تصفیہ ماجد الفیم مینجمنٹ سروسز اور آپ کے درمیان دبئی عدالتوں کی جانب سے کیا جائے گا۔

آخری اپ ڈیٹ: 18 جولائی، 2017