دوبارہ استعمال کے قابل  بیگ (ماحولیاتی بیگ)

دوبارہ استعمال کے قابل بیگ (ماحولیاتی بیگ)

ہائپر اسٹار دوبارہ استعمال کے قابل بیگز

جس قدر ہم جدید لائف اسٹائل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اتنا ہی ہمیں ماحولیاتی مسائل اور ہمارے ایکو سسٹم پر ان کے اثرات کا سامنا ہے۔ نامناسب طور پر تلف کردہ پلاسٹک بیگز ان اہم مسائل میں سے ایک ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر کچرے، آلودگی، پانی کے بہاؤ کی راہ میں رکاوٹ، جنگلی حیات کے لیے نقصان، اور زمین پر ضرر رساں کیمیکلز کے اخراج کا سبب بنتے ہیں۔ اس بات سے بخوبی آگاہ ہونے کے ناطے ہائپر اسٹار نے اکتوبر 2012سے پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کر دیا ہے او ر اپنے کسٹمرز کے لیے بائیو گریڈیبل بیگز متعارف کرائے ہیں ۔ بائیوگریڈیبل بیگز اس طرح کے بیگز ہیں جو ایک خاص وقت کے بعد ماحول کے لیے کسی قسم کا خطرہ پیدا کیے بغیر بیکٹیریا یا کسی دیگر حیاتات سے ڈی کمپوزہو جاتے ہیں۔آپ ماحول دوست ہونے کے ناطے آپ یہ بیگ خرید سکتے ہیں اور انہیں بیگز کو اپنی آئندہ شاپنگ کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ آپ کے خراب ہو جانے والے بیگز ہائپر اسٹارپر بلا معاوضہ تبدیل کر دیے جاتے ہیں۔