EXTENDED WARRANTY

سروس اور وارنٹی

ہائپر اسٹار میں خریدے گئے تمام آئٹمز آپ کو برانڈ کی وارنٹی اور تحفظ/ وعدے کے ساتھ فراہم کیے جاتے ہیں ۔ہائپر اسٹار میں دستیاب تمام برانڈز پر اس بات کی گارنٹی دی جاتی ہے کہ وہ برانڈ، ڈسٹری بیوٹر یا مینوفیکچرر وئیرہائس کا فراہم کردہ اوریجنل اسٹاک ہے۔ ان کے ساتھ برانڈ یا ڈسٹری بیوٹر کی طرف سے محدود اوریجنل وارنٹی دی جاتی ہے جو کسی قسم کے مینوفیکچرنگ نقص کے نتیجے میں آپ کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ وارنٹی آپ کی خریداری کے دن سے شروع ہوتی ہے اور اس کی مدت برانڈ کی طرف سے دی گئی شرائط و ضوابط کے مطابق(منسلک وارنٹی کارڈ پر بیان کردہ) رہتی ہے۔ ہائپر اسٹار سے خریدے گئے آئٹمز سیلز سروس کے بعد مرمت کے لیے اسی اسٹور پر لائے جائے جاسکتے ہیں۔ ہائپر اسٹار بعد از فروخت سروس کی طرف سے آپ کے ساتھ تعاون ضرور کیا جائے گامگر پراڈکٹ میں ڈلیوری/خریداری کے وقت نقص ہونے کی صورت میں برانڈ کے وعدے کی ذمہ دار ی ہائپر اسٹار پر نہیں ہو گی۔ بعد از فروخت سروس اس بات کا تعین کرے گی کہ پراڈکٹ کی مرمت کی جائے یا اسے تبدیل کیا جائے۔ بہرحال درج ذیل صورتوں میں پراڈکٹس مرمت کے لیے قبول نہیں کی جائیں گی۔

غلط استعمال ( نامناسب وولٹیج، پانی میں گرنے، ٹوٹ پھوٹ)کی صورت میں
پراڈکٹ پر دیا گیا سیریل نمبر نامعلوم ہونے کی صورت میں
آئٹم کسی تھرڈ پارٹی سے مرمت کروانے کی صورت میں
اپنے قریبی اسٹور کے بارے میں جاننے کے لیے ذیل میں دیے گئے مقامات کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں یاکسی مسئلے کی صورت میں ہم سے رابطہ کریں۔ ہمیں آپ کی خدمت پرخوشی ہو گی۔