شرائط و ضوابط

پیش لفظ, Hyperstarpakistan.comمیں خوش آمدید۔ ( یہ ویب سائٹ) ماجد الفطام ہا ئپر مارکیٹس پاکستان ایل ایل سی کی طرف سے ایک خدمت کے طور پر اپنے کسٹمرز کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ براہ مہربانی نوٹ فرما لیجئے کہ آپ کی طرف سے HyperstarPakistan.comکا استعمال آپ کو اس معاہدے کاپابند کرتا ہے کہ آپ ان شرائط و ضوابط پر عمل کریں گے( شرائط و ضوابط)۔لہذٰ ا آپ یہاں اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نے تمام تر مواد پڑھ ،سمجھ اور قبول کر لیا ہے۔ ہم یہ حق محفوظ رکھتے ہیں کہ وقتاََ فوقتاََ اپنی ایماء پر آپ کے علم میں لا کر، یا لائے بغیر ان شرائط و ضوابط کو تبدیل کر سکیں۔ ایسی کوئی بھی تبدیلی ویب سائٹ پر پوسٹ کرتے ہی لاگو ہو گی اور یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ جب بھی آپ ویب سائٹ استعمال کریں تو شرائط و ضوابط کا مطالعہ کریں ، اور آپ کی طرف سے ویب سائٹ کے استعمال کا جاری رہنا ، تازہ ترین شرائط و ضوابط کی آگہی اور ا ن پر عمل در آمد کے لیے قبول کرنے کی علامت ہے۔ اگر آپ ان میں سے کسی بھی شرائط و ضوابط سے متفق نہیں ہیں ( یا ان پر عمل نہیں کرسکتے) تو آپ کو اس ویب سائٹ کو ہرگز استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ اس ویب سائٹ میں HyperstarPakistan.comکے علاوہ دیگر ویب سائٹس کے لنکس ہو سکتے ہیں ، جو کسی اور پارٹی کے ذریعے آپریٹ کی جارہی ہوں، اور ہم ایسی کسی بھی ویب سائٹ کی پرائیویسی پریکٹسز یا مواد کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ آپ اس طرح اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ الیکٹرونک ڈیٹا ٹرانسمیشن کے خدشات اور خطرات سے آگاہ ہیں۔فراہم کردہ تمام تر معلومات ( جیسا کہ ذیل میں بیان کی گئی ہے) لازمی طور پر درست ہونی چاہیے۔ کسی بھی غلط معلومات کی فراہمی ان شرائط و ضوابط کی خلاف ورزی قرار پائے گی۔
ویب سائٹ سیکیورٹی, آپ کے لیے ویب سائٹ کی سیکیورٹی کی خلاف ورزی ممنوع ہے بشمول ، بنا کسی حد کے (a) ایسے ڈیٹا تک رسائی جو استعمال کنندہ کے لیے نہ ہو یا ایسے server یا اکاؤنٹ پر لاگ آن کرنا جس کے لیے استعمال کنندہ رسائی کا مجاز نہ ہو۔ (b) کسی سسٹم یا نیٹ ورک کا ایکسپوژر پروب، اسکین یا ٹیسٹ کرنا ، یا سیکورٹی یا تصدیقی اقدامات کو بلا اجازت توڑنا (c) ویب سائٹ پر وائرس داخل کرنے، اوورلوڈنگ، اسپیمنگ، میل کی بھرمار، کریش کرتے ہوئے کسی بھی استعمال کنندہ، میزبان (ہوسٹ) یا نیٹ ورک کی سروس میں مداخلت بشمول بغیر حد کے (d)غیر متوقع ای میل بھیجنا، بشمول پروموشنز اور /یا پراڈکٹس یا خدمات کو مشتہر کرنا۔ سسٹم یا نیٹ ورک سیکیورٹی کی خلاف ورزی کا نتیجہ سول یا مجرمانہ عمل ہو گا۔ HyperstarPakistan.comایسی خلاف ورزیوں کی تفتیش کرے گا اور ایسی خلاف ورزیوں میں ملوث استعمال کنندگان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔ آپ متفق ہیں کہ اس ویب سائٹ کی صحیح ورکنگ یا کسی بھی سرگرمی جو ویب سائٹ پر انجام دی جارہی ہو میں مداخلت یا مداخلت کی کوشش کے لیے کوئی بھی ڈیوائس، سوفٹ وئیر یا روٹین استعمال نہیں کریں گے ۔ آپ مزید متفق ہیں کہ ویب سائٹ کو سرچ یا navigate کرنے کے لیے HyperstarPakistan.comکی طرف سے اس ویب سائٹ پر فراہم کردہ سرچ انجن اور دستیاب سرچ ایجنٹس کے علاوہ کوئی بھی انجن سوفٹ وئیر، ٹول، ایجنٹ یا کوئی ڈیوائس، یا مکینزم ( بشمول بیغیر حد کے براؤزرز، اسپائڈرز، روبوٹس، اواٹارز، یا اینٹیلجنٹ ایجنٹس استعمال نہیں کریں گے۔
استعمال کی شرائط
ویب سائٹ صرف انہی اشخاص کی طرف سے استعما ل کی جاسکتی ہے جو لاگو قوانین کے مطابق قانون کے پابند معاہدے کر سکتے ہوں ۔ ایسے اشخاص جو معاہدہ کرنے کے اہل نہ ہوں ، وہ اس ویب سائٹ کے استعمال کے اہل نہیں ہو ں گے۔ (e) ۔ اگر آپ کی عمر 18سال سے کم ہے تو آپ کے والدین، یا قانونی سرپرست رجسٹرڈ استعمال کنندہ/رکن ہونے کی صورت میں استعمال کر سکتے ہیں۔ HyperstarPakistan.com آپ کی عمر 18سال سے کم ہونے کا انکشاف ہونے پر آپ کی رجسٹریشن منسوخ کرنے یا آپ کو ویب سائٹ تک رسائی دینے سے انکار کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ آپ قانونی اور مالی طور پر اپنے user name اور پاس ورڈ کے تحت ویب سائٹ کے تمام تر استعمالات کے ذمہ دار ہیں ، خواہ آپ کی طرف سے اس کی دراصل یا واضح طور پر اجازت دی یا نہ دی گئی ہو۔

رجسٹریشن کا طریقہ کار

آپ کی طرف سے فراہم کرد ہ معلومات ( معلومات) کی ہماری پرائیویسی پالیسی کے مطابق حفاظت کی جائے گی۔ ویب سائٹ استعمال کرنے کی صورت میں، آپ اپنے کمپیوٹر تک رسائی ورکنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ اور پاس ورڈ کی رازداری کے ذمہ دار ہوں گے، اور آپ متفق ہیں کہ اپنے اکاؤنٹ اور پاس ورڈ کے تحت ہونے والی تمام تر سرگرمیوں کے ذمہ دار ہوں گے۔آپ کی طرف سے اپنے اکاؤنٹ اور پاس ورڈ کی حفاظت میں ناکامی کی صورت میں کسی شخص کو ہونے والے نقصان یا ضرر کی صورت میں HyperstarPakistan.comپر اس شخص کی کوئی ذمہ داری نہیں گی۔ آپ کے اکاؤنٹ میں کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر ذیل میں دیے گئے پتے پرہم سے رابطہ کرتے ہوئے HyperstarPakistan.comکو دی جانی چاہئے۔ اگر HyperstarPakistan.comکو کو یقین کرنے کی کوئی وجہ دکھائی دی کہ ویب سائٹ کے غلط استعمال یا سیکیورٹی کو توڑنے کا خدشہ ہے، تو ہم آپ سے اپنا پاس ورڈ تبدیل کرنے کا کہہ سکتے ہیں یا خود پر کوئی ذمہ داری لیے بغیر آپ کا اکاؤنٹ معطل کر سکتے ہیں۔

پراڈکٹس کی قیمتیں

HyperstarPakistan.comکی طرف سے پراڈکٹس اور قیمتوں کی فراہمی کے عمل میں غلطیاں ہوسکتی ہیں۔پراڈکٹ یا اس کی قیمت کی معلومات غلط ہونے کی صورت میں اگر فہرست میں شامل کسی پراڈکٹ کی غلط قیمت یا معلمومات درج ہو جائے HyperstarPakistan.comکو حق حاصل ہو گا کہ ، اپنے ایما پر، آپ سے ہدایات کے لیے رابطہ کرے پاکستان بھر میں کم سے کم قیمتوں پر پراڈکٹس فراہم کرنے کی حقیقت کو برقرار رکھنے کے لیے قیمتیں اور دستیابی کسی بھی پیشگی نوٹس کے بغیر تبدیل ہو سکتے ہیں ۔ مزید یہ کہ پرا ڈکٹس کے سامنے درج تفصیلات /کارکردگی کی بنیاد مینوفیکچرر کی طرف سے پرنٹ کردہ کیٹلاگ اور ٹیکنیکل لٹریچر ہے ۔ لہذا کسی بھی پراڈکٹ کے سامنے درج معلومات ہماری نہیں ہے اور بغیر کسی پیشگی نوٹس کے تبدیل کی جا سکتی ہے

 

مقدار کی حد اور ڈیلر سیلز
HyperstarPakistan.comاپنے ایماء پر حق رکھتا ہے کہ فی گھر، فی شخص خریداری کی مقدار کو محدود کر دے
ای کمیونی کیشنز
جب آپ ویب سائٹ وزٹ کر تے ہیں یا HyperstarPakistan.comکو ای میلز بھیجتے ہیں تو آپ ہم سے الیکٹرانی طور پر رابطہ کرتے ہیں۔ آپ ہم سے الیکٹرانی طور پرکمیونی کیشن وصول کرنے کی رضامندی ظاہر کرتے ہیں۔ ہم آپ سے ای میل کے ذریعے یا ویب سائٹ پر نوٹسز پوسٹ کرتے ہوئے رابطہ رکھیں گے۔ آپ متفق ہیں کہ تمام معاہدے، انکشافات، اور دیگر کمیونی کیشن جو ہم آپ کو الیکٹرانی طور پر فراہم کر رہے ہیں ، ایسی ہر قانونی ضرورت کو پوری کرتی ہے جو ایسی کمیونی کیشن کے تحریری طور پر کیے جانے کی صورت میں ہو۔ 
کسٹمر کے طور پر آپ درج ذیل سے متفق ہیں اور تصدیق کرتے ہیں

 

پراڈکٹس کا ڈسپلے

ویب سائٹ پر ہماری پراڈکٹس کے رنگ جس حد تک ممکن ہو درست دکھائے جاتے ہیں۔ لیکن بہرحال آپ کو جو رنگ دکھتے ہیں ان کا دارومدار آپ کے مانیٹر پر ہے، لہذا ہم اس بات کی ضمانت نہیں دیتے کہ آپ کے مانیٹر پر ڈسپلے ہونے والا کوئی بھی رنگ درست ہو گا۔
کاپی رائٹ اور ٹریڈ مارک
حتی کہ کسی اور صورت میں نوٹ کیا جائے، ویب سائٹ پر موجود تمام تر مواد کاپی رائٹس ، ٹریڈ مارکس، ٹریڈ ڈریس اور /یا دیگر انٹلیکچوئل پراپرٹی ماجد الفظام ہائپر مارکیٹس ایل ایل سی /ماجد الفظام ہائپر مارکیٹس ریٹیل ایل ایل سی یا ان کے کسی الحاق یافتہ یا کسی تھرڈ پارٹی کی ملکیت ، اس کے کنٹرول میں، اس سے لائسنس یافتہ ہیں۔ جس نے اپنا مواد HyperstarPakistan.comکو لائسنس کیا ہے اور لاگو قوانین کے تحت محفوظ ہیں